افغانستان کا کیویز کیخلاف تاریخی فتح کا خواب ادھورا رہنے کا امکان
لاہور(ویب ڈیسک)افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میں فتح خواب ادھورا رہنے کا امکان ہے۔نوئیڈا میں نیوزی لینڈ کے خلاف واحد تاریخی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے والے افغان بورڈ کے اہلکار نے بھارتی بورڈ کی جانب سے غیر مناسب وینیو دینے پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔افغان بورڈ اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ دوسرے روز گراؤنڈ کے حالات کھیل کیلئے مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے روز بھی میدان کے خشک ہونے کے انتظار میں گزرا جبکہ دوسرے دن کے کھیل کا فیصلہ بھی امپائرز کی انسپیکشن کے بعد ہوگا۔بورڈ اہلکار نے کہا کہ وہ اس اسٹیڈیم میں کبھی واپس نہیں آئیں گے، ہمیں اس اسٹیڈیم میں شدید مشکلات ہیں۔ یقین دہانی کے باوجود کوئی مناسب حل نہیں نکالا گیا۔بورڈ نے مزید کہا کہ یہ میچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور بدانتظامی کو دیکھتے ہوئے دوبارہ اس مقام پر نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں نکاسی کا نامناسب انتظام، گیلی آؤٹ فیلڈ سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان نے بھارت کے شہر نوئیڈا کے اسٹیڈیم میں کیویز کیخلاف ہوم ٹیسٹ کا منصوبہ بنایا تھا جو کہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔