پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے ارکان کی گرفتاریاں،سپیکر قومی اسمبلی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق 4رکنی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری افتخار احمد کریں گے،کمیٹی میں جوائنٹ سیکرٹریز ارشد علی خان اور رضوان اللہ شامل ہیں،قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔