عمران خان کو فوج کی تحویل میں دینے سے روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کو ممکنہ ملٹری حراست میں دینے سے روکنے کی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ملٹری کورٹ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔