بھارت کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بحال نہ کرنیکا اعلان

بھارت کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بحال نہ کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                           نئی دہلی( اے این این ) بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی سے صاف انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت وعدوں پر عمل نہیں کر رہی،بھارت کو پسندید ملک کا درجہ دینے پر پیش رفت نہیں کی جا رہی ۔بھارت کی خاتون وزیر تجارت نرملا سیتا رامن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان پر عدم دلچسپی اور تعاون کا الزام لگائے ہوئے وزیر تجارت نے کہاکہ وہ اپنے ہی وعدے نبھانے میں ناکام رہا ہے حالانکہ بھارت نے تجارتی تعلقات میں نئی جہت اور وسعت کے لیے ہر ممکن اقدم اٹھایا۔ انھوں نے کہاکہ سال2012ءمیں پاکستان نے خود بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا اعلان کیا جس کا بھارت نے خیرمقدم کیا اوراس حوالے سے ایک نئی امید کی کرن جاگ اٹھی تھی تاہم اس سلسلے میں پاکستان نے کوئی پیش رفت نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلق کو پروان چڑھانے کے لیے بھارت نے کئی اہم اور مثبت اقدامات بھی اٹھائے تاہم دوسری جانب پاکستان کی طرف سے عدم توجہی اور عدم تعاون مل رہا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

مزید :

علاقائی -