خیبر پختونخوا کے بجلی کوٹہ میں 558میگا واٹ کی کمی کردی گئی

خیبر پختونخوا کے بجلی کوٹہ میں 558میگا واٹ کی کمی کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے بجلی کوٹہ میں سے منگل کے روز بھی 558میگا واٹ بجلی کی کمی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ دن مجموعی طور پر 15526میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں سے 13.5فیصدکے حساب سے خیبر پختونخوا کا آئینی حصہ 2096 میگا واٹ بنتا تھا تاہم وفاقی وزارت پانی و بجلی کے ادارے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر نے اس حصے میں سے کمی کر کے1763میگا واٹ بجلی مختص کی لیکن حقیقی طور پر صوبے کو1508میگا واٹ بجلی استعمال کے لئے فراہم کی گئی اس طرح خیبر پختونخوا کو 2096میگا واٹ کوٹہ میں سے صرف1508میگا واٹ بجلی استعمال کے لئے فراہم کی گئی جبکہ 588میگا واٹ کے آئینی حق سے صوبے کے عوام کومحروم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ پیسکوکی جانب سے صوبائی حکومت کو فراہم کی گئی تفصیلات میں یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ مذکورہ دن خیبر پختونخوا کے حصے کے 588میگا واٹ بجلی کہاں استعمال کی گئی

مزید :

صفحہ اول -