انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور شین ڈانگ اکیڈمی آف سائنسز چین کے درمیان معاہدہ

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور شین ڈانگ اکیڈمی آف سائنسز چین کے درمیان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور انسٹیٹیوٹ آفاٹو میشن، شین ڈانگ اکیڈمی آف سائنسزچین نے باہمی معاہدے پر دستخط گذشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی میں کئے۔معاہدے پردستخط پر وفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر یوای ٹی پشاور اور زینگ ڈانگ، ڈائریکٹر شین ڈانگ اکیڈمی آف سائنسزچین نے کئے۔پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ر انسٹیٹیوٹ آفاٹو میشن، شین ڈانگ اکیڈمی آف سائنسز کا شمار دنیا کے بہترین ریسرچ اداروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ یونیوسٹی پشاور مستقبل قریب میں چین کی دوسری یونیورسٹیوں اور اداروں کیساتھ بھی مختلف معاہدوں پر دستخط کریگی جس سے پاکستان اور چینی اداروں اور یونیورسٹیوں کے درمیا ن باہمی روابط کو فروغ ملے گا۔ُپروفیسر ڈاکٹر سید ریاض اکبر شاہ، چئیرمین ڈیپارٹمنٹ آف میکاٹرانکس انجینئرنگ نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان آٹومیشن اور میکاٹرانکس کے شعبوں میں پہلے سے قائم روابط کی ایک کڑی ہے ۔ اس پہلے سے پروفیسر ڈاکٹر سحر نور ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سل نے وفد کے شرکاء کو انجینئرنگ یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پروفیسر ڈاکٹر نور محمد ،پر وائس چانسلر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور، ڈاکٹر خطر اعظم ، رجسٹرار یو ای ٹی پشاوراور ڈاکٹر عبدالشکور، ڈائیریکٹرORIC بھی اس موقع پر موجود تھے