قومی اور سندھ کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اور سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی۔گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ جس کے بعد اب نگران وزیراعلیٰ کیلئے 4ناموں پر مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق اس وقت نگران وزیراعلیٰ کیلئے جمعیت علما اسلام کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی اور بی این پی کی جانب سے رکن صوبائی حمل کلمتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حسن زہری کے نام دیےگئے ہیں جب کہ سابق بیوروکریٹ شبیر مینگل کا نام بھی زیر غور ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل ہونے کے بعد 14رکنی صوبائی نگران کابینہ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔