سندھ میں محکمہ تعلیم کے غیرحاضر اساتذہ کےخلاف ایکشن شروع

سندھ میں محکمہ تعلیم کے غیرحاضر اساتذہ کےخلاف ایکشن شروع
سندھ میں محکمہ تعلیم کے غیرحاضر اساتذہ کےخلاف ایکشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)سندھ بھر میں محکمہ تعلیم کے غیرحاضر اساتذہ کےخلاف ایکشن شروع ہوگیا،   سندھ کے مختلف اضلاع میں چھ ہزار سے زائد اساتذہ کے غیر حاضر رہنے کا انکشاف ہوا تھا۔

  وزیر تعلیم سندھ کے آبائی ضلعے میں 59 غیر حاضر استادوں کے نام سامنے آگئے، ڈی ای او نے غیر حاضر استاذہ کو شوکاز جاری کرکے طلب کرلیا۔ڈی ای او نے 59 غیر حاضر اساتذہ کی فہرست محکمہ تعلیم سندھ کو ارسال کردی  جو  مسلسل غیر حاضر رہ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں صوبائی وزیر تعلیم نےمحکمہ تعلیم کےافسران  کو واضح کیا کہ  گھوسٹ ملازمین کو برادشت نہیں کیا جائے گا، 1973 ایکٹ پر معطلی کا پروانا تھمادیا جائے، اس سے پہلے وضاحت کے لیے نوٹس جاری کریں۔

محکمہ تعلیم سندھ کےذرائع کاکہنا ہےکہ ڈیوٹی سے طویل غیر حاضر استادوں کی سیلری آئی ڈیز بلاک کردی جائے گی ، مختلف اضلاع و شہروں جن میں جیکب آباد ضلع میں 901, کمبر شہدادکوٹ میں 843، حیدرآباد 449, شکار پورمیں  435، کشمور کندھکوٹ میں 413, دادو میں 390، لارکانہ میں 352 اور دیگر اضلاع میں 200 کے قریب غیر حاضر اساتذہ پائے گئے ۔ْ