بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا، ٹکٹ کی کم ازکم قیمت 50 روپے رکھی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 13 اگست شام 5 بجے شروع ہوگی اور فزیکل ٹکٹ 16 اگست سے فروخت ہوں گے۔شائقین کی سہولت کے لئے سیزنل پاس بھی متعارف کیا گیا ہے جس پر 15 فیصد ڈسکاو¿نٹ بھی ہے۔سب سے مہنگی ٹکٹ 2800 روپے تک رکھی گئی ہے۔ تماشائی ہاسپٹیلٹی باکس 2 سے ڈھائی لاکھ روپے میں بک کروا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -