حکمران ہر کام میں بے اصولی کی انتہا کر رہے ہیں ‘ خواجہ رضوان عالم ‘ عبدالقادر شاہین
ملتان (نیوز رورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاھین اور جنوبی پنجاب کے سئنیر نائب(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکمران انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے شدید خطرہ ہیں نیب کی پیدا کردہ غیر یقینی کی صورتحال قومی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے عمران خان غلط فہمی میں نہ رہیں نیب نوٹسز کے پیچھے حکومتی مایوسی سب کے سامنے عیاں ہے احتساب کی آڑ میں انتقامی سیاست قبول نہیں چئیرمین نیب کی صدر کی موجودگی میں تقریر حکومتی پالیسی کا اظہار اور مخالفین کو دبانے کی ناکام کوشش تھی وقت دور نہیں جب حکومتی وزراء4 دست گریبان ہونگے عمران خان اپنی ناکامی اور انتقامی پالیسیوں پر گامزن رہتے ہوئے سابقہ حکومتوں پر کرپشن تھوپ کر ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں آصف علی زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں ملکی سیاست سے جس طرح آج رواداری اور اخلاقیات کا جنازہ نکالا جارہا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے جعلی طریقے سے اقتدار میں آئے حکمران ہر کام میں بے اصولی کی انتہاء4 انتہا کر رہے ہیں۔