ایبٹ آباد میں افسوسناک واقعہ، ماں 4 بچوں سمیت جاں بحق

ایبٹ آباد میں افسوسناک واقعہ، ماں 4 بچوں سمیت جاں بحق
ایبٹ آباد میں افسوسناک واقعہ، ماں 4 بچوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایبٹ آباد میں کمرے کے اندر ہیٹر سے گیس لیکیج کے باعث ماں اور 4 بچے جاں بحق جبکہ والد بے ہوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نواں شہر کے علاقے میں میاں بیوی اور 4 بچے گذشتہ رات کمرے میں ہیٹر جلا کر سوگئے تھے۔گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ماں اور 4 بچے موقع پر جاں بحق اور والد بے ہوش ہوگئے۔پولیس کے مطابق بے ہوش شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد پانچوں لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔