پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر حیران کن بیان جاری کر دیا

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر حیران کن ...
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر حیران کن بیان جاری کر دیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک)  پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ہر ایک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ 

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم سے استعفے مانگنے کی خبرغلط ہے، عمران خان نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی قائم کرکے مجھ سمیت دیگر رہنماؤں کو اس میں شامل کیا ہے۔ 

سٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، مذاکرات ممکن تھے اور مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔ 

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا بالکل غلط اوربے وقوفی ہوگی، صوبے کو مزید انتشار میں نہ ڈالیں۔