ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی گریڈ 21 میں ترقی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا، ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں گریڈ اکیس میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔