وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی سے یو ایس ایڈ کے سینئر نمائندے کی ملاقات

      وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی سے یو ایس ایڈ کے سینئر نمائندے کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے یو ایس ایڈ کے سینئر نمائندے جیمز کوور نے ملاقات کی.جس میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

ہوئے کہاکہ اپنے رفقاء کی وجہ سے انہو ں نے کوشش کی ہے کہ میں یونیورسٹی کے وقار کے مطابق تحقیق اور انتظام کے مناسب معیارات قائم کرسکوں. انہوں نے اس بات کا شکریہ ادا کیا کہ یو ایس ایڈ نے یونیورسٹی نہ صرف تعلیم و تدریس میں مدد کی ہے بلکہ تعلیمی مراکز کے قیام میں بھی تعاون فراہم کیاہے. جیمز کوور نے کہاکہ زکریایونیورسٹی کی اس خطہ میں اہمیت کے پیش نظر اس یونیورسٹی سے تعاون جاری رکھا جائے گا.اس موقعہ پر یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک، پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق،نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم مرتضی نور، آر او طاہر محمود اور یو ایس ایڈ کے ممبران، چیئرمین شعبہ انگلش ڈاکٹر نوید احمد چوہدری بھی موجود تھے.
ملاقات