بلاول بھٹو کی مہنگائی کیخلاف تحریک، جیالے بھرپور حصہ لینگے، خواجہ رضوان عالم

بلاول بھٹو کی مہنگائی کیخلاف تحریک، جیالے بھرپور حصہ لینگے، خواجہ رضوان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ ملک و قوم پر تبدیلی سرکار معاشی بم گرانا بند کرے کسان طبقہ اس وقت سب سے زیادہ بدحال ہے کیونکہ اس حکومت نے آئی ایم ایف کی منشا کے مطابق اپنی ناقص و عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت زراعت کو تباہ و براباد کر دیا ہے زرعی اجناس کپاس،گنا،گندم وغیرہ کی پیدوار میں ریکارڈ کمی ہو رہی ہے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

لیکن آئی ایم ایف کی منظور نظر تبدیلی سرکار کو جوں تک نہیں رینگ رہی کاروباری طبقہ روز بروز تنزلی کا شکار ہو رہا ہے مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہے نوجوان طبقہ بے روزگاری کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے اس لئے سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ڈیرھ سال میں مہنگائی و بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ نے قوم کا بھرکس نکال دیا ہے کرپشن کرپشن کا لاگ الاپنے والا حکومتی ٹولہ خود کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے بی آر ٹی پشاور بس منصوبہ پر کرپشن کی کہانی نے حکومت کی جھوٹی ساکھ سے پردہ اٹھا دیا ہے ان حالات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اس نااہل و نالائق حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان خوش آئیند ہے حکومت جان گئی ہے کہ پیپلزپارٹی کا یہ احتجاجی ریلہ حکومتی ڈوبتی کشتی کو ہمیشہ کیلئے غرق کر دے گا اس لئے بوکھلاہٹ کا شکار تبدیلی سرکار نیب گردی کا سہارا لے رہی ہے لیکن پیپلزپارٹی کا مارچ میں لانگ مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
خواجہ رضوان