شوہر اپنے بچوں کی کفالت کیلئے سابقہ بیوی کو خرچ دینے کا پابند ہے: لاہور ہائیکورٹ 

شوہر اپنے بچوں کی کفالت کیلئے سابقہ بیوی کو خرچ دینے کا پابند ہے: لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے قانونی نکتہ طے کردیاہے کہ شوہر اپنے بچوں کی کفالت کے لئے سابقہ بیوی کو خرچ دینے کاپابند ہے عدالت نے بچوں کے خرچ میں ہر سال دس فیصد اضافہ بھی قانونی قرار دے دیا،مسٹرجسٹس مزمل اختر شبیر اور مسٹرجسٹس رضا قریشی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اس بابت کمسن بچے کے خرچ سے متعلق انٹر اکورٹ اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،شہری عامر سہیل نے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ اپیل دائر کی تھی،عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انٹر کورٹ اپیل نمٹا دی عدالت نے کمسن بچے کی گارڈین شپ کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالت کو سنگل بینچ کے فیصلے میں غیر قانونی کوئی چیز نہیں ملی۔عدالت سنگل بینچ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کررہی فیصلے میں لکھا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق سنگل بینچ نے حقائق کا مکمل جائزہ نہیں کیا شہری کے مطابق کمسن بچے کا 15 ہزار روپے ماہانہ خرچہ برداشت نہیں کرسکتا،درخواست گزار کی سابق بیوی کے مطابق وہ ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد کماتا ہے،درخواست گزار کے مطابق وہ کمسن بچے کا ماہانہ خرچہ چار ہزار باقاعدگی سے دے رہا ہے،درخواست گزار کے مطابق فیملی کورٹ کے حکم کے مطابق 2016 ء سے بچے کا چار ہزار روپے خرچہ ادا کررہا ہوں،شہری کے مطابق سالانہ خرچہ میں دس فیصد اضافہ بھی ہوتا ہے،شہری کے مطابق سابق اہلیہ نے جھوٹ اور فراڈ پر مبنی باتیں بتا کر عدالت کو گمراہ کیا،فاضل بنچ نے اپیل مستردکرتے ہوئے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -