اوبامہ صدارت چھوڑنے سے پہلے گوانتا نامو بے جیل بند کردیں گے

اوبامہ صدارت چھوڑنے سے پہلے گوانتا نامو بے جیل بند کردیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی صدر بارک اوبامہ اپنا عہدہ صدارت چھوڑنے سے پہلے گوانتا ناموبے جیل کو بند کردیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف ڈیفنس میکڈونو نے ’’فوکس نیوز‘‘ ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے۔ صدر اوبامہ کے عہد ہ صدارت کے گیارہ ماہ باقی ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ جیل آئندہ گیارہ ماہ کے دوران بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر اوبامہ اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ وہ نئے منتخب صدر کو یہ جیل بند کرکے دیں۔ چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ صدر اوبامہ اس سلسلے میں کانگریس کے سامنے اپنا منصوبہ پیش کریں گے اور اس کے ساتھ کام کرتے ہوئے حتمی فیصلہ کریں گے۔ نائن الیون کے سانحہ کے بعد دہشت گردوں کیخلاف جو جنگ شروع ہوئی تھی اس کے ملزموں کیلئے یہ جیل قائم کی گئی تھی اور صدر اوبامہ نے سات سال قبل صدارت سنبھالتے وقت اس جیل کو بند کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کانگریس کی طرف سے پیدا ہونیو الی رکاوٹوں کے باعث وہ ابھی تک اپنے وعدے پر عمل نہیں کرسکے تھے۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ صدر اوبامہ کے مطابق یہ جیل اپنی افادیت کھو چکی ہے اور حکومت کو بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے ارکان کو خدشہ ہے کہ کانگریس کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے پر صدر اوبامہ کیوبا کے جزیرے پر اپنی بحری اڈے پر قائم اس جیل کو بالآخر ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بند کردیں گے۔
گوانتاناموبے جیل

مزید :

صفحہ آخر -