وزن کم کرنے کا واحد طریقہ جس میں آپ کو ورزش نہ کرنی پڑے، پیٹ بھر کر کھانا بھی کھائیں اور چربی بھی پگھلتی رہے، انتہائی مفید معلومات

وزن کم کرنے کا واحد طریقہ جس میں آپ کو ورزش نہ کرنی پڑے، پیٹ بھر کر کھانا بھی ...
وزن کم کرنے کا واحد طریقہ جس میں آپ کو ورزش نہ کرنی پڑے، پیٹ بھر کر کھانا بھی کھائیں اور چربی بھی پگھلتی رہے، انتہائی مفید معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر وزن کم کرنا ہوتو آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کھانا پینا چھوڑ نہیں سکتے تو کم از کم آدھا کردو اور ساتھ ورزشیں بھی کرو لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس میں آپ کو نہ ورزش کرنی پڑے گی اور نہ کھانا کم کرنا ہوگا۔آپ چاہیں تو پیٹ بھر کرکھانا بھی کھائیں ۔
اس طریقہ خوراک میں آپ جتنا بھی چاہیں پروٹین والی غذاﺅں کا استعمال کریں اور آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ کاربوہائیڈریٹس والے کھانوں سے بالکل اجتناب کرنا ہے۔گذشتہ دودہائیوں میں ہونے والی درجنوں تحقیقا ت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاربوہائیڈریٹس والے کھانوں سے اجتناب سے جسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہونے کے ساتھ وزن بھی کم ہوتا ہے۔اس طریقہ علاج کو ڈاکٹر رابرٹ ایٹکنزنے شروع کیا تھا اس لئے اسے Atkinsکا نام بھی دیا جاتا ہے۔ڈاکٹر ایٹکنز نے1972ءمیں ایک کتاب تحریر کی تھی اور اسے دنا بھر میں اپنے طریقہ علاج کی وجہ سے بہت شہرت بھی ملی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طریقہ میں آپ چاہیں تو چکنائی بھی کھاسکتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ چکنائیاں جسم کے لئے اچھی ہوتی ہیں لیکن صرف آپ کو کاربوہائیڈریٹس والے کھانوں سے دور رہنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب انسان کاربوہائیڈریٹس سے اجتناب کرکے پروٹین والی غذائیںکھانے لگتاہے تو اس کی بھوک بھی خودبخود کم ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی اس کے جسم میں حراروں کی کم مقدار داخل ہوتی ہے۔Atkinsغذاﺅں کو چار فیزوں میں تقسیم کیا گیا ہے،آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
فیزون:20گرام سے کم کاربوہائیڈیٹس کے ساتھ دوہفتوں تک پروٹین اور چکنائی والی غذاﺅں کا استعمال۔
فیزٹو:آہستہ آہستہ اپنی خوراک میں میوہ جات شامل کرنے کے ساتھ پھلوں کا استعمال کریں۔
فیز تھری:جب آپ اپنے مطلوبہ وزن تک پہنچنے لگیں تو اپنے کھانوں میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بڑھائیں۔
فیزفور:اب آپ چاہیں تو کاربوہائیڈریٹس کا استعمال شروع کرسکتے ہیں لیکن اپنے وزن کا جانچتے رہیں۔

وہ کھانے جن سے آپ کو ہر حال میں پرہیز کرنا ہے
اب ہم آپ کو بتائیں گے کہ کون سے کھانے اےسے ہیں جن سے آپ کو ہرحال میں دور رہنا ہے:
µ*چینی اور ان سے بنی ہوئی مصنوعات جیسے کیک،کینڈیز،آئس کریم،فروٹ جوسز اور سافٹ ڈرنکس۔
*چاول،گندم،جواور ان سے بنی اشیاءجیسے کیک،بریڈ، رس وغیرہ۔
*سبزیوں کے تیل جیسے سویابین،کارن،بنولا،سن فلاور اور کینولا کے تیل۔
*پروسیسڈ اور پیک کئے ہوئے کھانے۔
*زیادہ کاربوہائیڈریٹس والی سبزیاں جیسے گاجریں،لال مولی،مولی ،آلو،شکرقندی وغیرہ۔

دالیں ،چنے اور لوبیا

وہ کھانے جو آپ کو کھانے ہیں:
*گوشت جیسے مرغی،گائے ،بکرے ،مچھلی کا گوشت۔
*انڈے ضرور کھائیں کہ ان میں اومیگا تھری پایا جاتا ہے۔
*کم کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں جیسے براکلی،پالک وغیرہ۔
*ڈیری مصنوعات جیسے مکھن،پنیر،دودھ،کریم اور دہی۔
*بادام،اخروٹ،سن فلاور کے بیج۔
*کھانے کے تیل مین زیتون کا تیل،ناریل کا تیل کھائیں۔
*پینے میں آپ پانی ،کافی اور سبز چائے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کے کھانے کا مینیوکیا ہوسکتا ہے:
پیر
ناشتہ:انڈے اور سبزیاں ناریل کے تیل میں تلی گئیں۔
لنچ:مرغی اور سلاد زیتون کے ساتھ۔
ڈنر:کچھ گوشت اور تھوڑی سی سبزیاں۔

منگل
ناشتہ:تھوڑے سے گوشت کے ساتھ ایک یا دو انڈے۔
لنچ:رات کے کھانے کی بچی ہوئی سبزیاں اور مرغی۔
ڈنر:بغیر بند کے چیزبرگر،سبزیاں اور مکھن۔

بدھ
ناشتہ:انڈوں کا آملیٹ اور مکھن میں تلی ہوئی سبزیاں۔
لنچ:زیتون کے تیل میں بنائی گئی شرمپ (جھینگے)کی سلاد۔

ڈنر:بھناہوا گوشت اور سبزیاں۔

جمعرات
ناشتہ:انڈے اور سبزیاں ناریل کے تیل میں تلی گئیں۔
لنچ:رات کے کھانے کی بچی ہوئی سبزیاں اور مرغی۔
ڈنر:سولمون مچھلی اور سبزیاں۔

جمعہ
ناشتہ:انڈے اور گوشت۔
لنچ:ایک رات پہلے کاکھانا اور کوفتے۔
ڈنر:کوفتے اور سبزیاں۔

ہفتہ
ناشتہ:انڈوں کا آملیٹ اور مکھن میں تلی ہوئی سبزیاں۔
لنچ:مرغی اور سلاد زیتون کے ساتھ۔
ڈنر:بکرے کی چانپیں۔

اتوار
ناشتہ:انڈے گوشت کا استعمال کریں۔
لنچ:رات کے کھانے سے بچی ہوئی چانپیں۔
ڈنر:گرل کئے ہوئے چکن ونگز اور سبزیاں۔

مزید :

تعلیم و صحت -