2020ء ریسکیوز کا سال،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے:ڈاکٹر رضوان نصیر

2020ء ریسکیوز کا سال،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے:ڈاکٹر رضوان نصیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ ریسکیو سروس 2020 کو ریسکیورز کا سال کے طور پر منائے گی جس کے دوران تمام کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،سروس اسٹرکچر،پرموشن اورایمرجنسی انسینٹو الاؤنس کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ضلعی ایمرجنسی افسران کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں 36 ضلعی ایمرجنسی افسران کے علاوہ رجسٹرار اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ایاز احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ہومن ریسورس ونگ ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹرپی اینڈ ڈی فہیم احمد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹرآر اینڈ ایم انجینئر شکیل، ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس اعجاز احمد ورک، کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن کی سربراہ دیبہ شہناز اختر، صوبائی مانیٹرنگ سیل کے ہیڈ نعیم مرتضیٰ اور ریسکیو ہیڈ کوارٹرز کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کوکمیونٹی رسپانس ٹیمز کے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کے ذریعے ریسکیو سکاؤٹس کو متحرک کرنے کیلئے ضلعی سطح پر ریسکیو سکاؤٹس کنونشنز کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز عملی طور پرمزید فعال کیا جاسکے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز محفوظ معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ڈی جی ریسکیو نے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جب تمام اضلاع میں ایک جیسے وسائل فراہم کئے گئے ہیں تو پھر ضلع کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے معیار میں فرق کیوں ہو ہے؟انہوں نے کہا باقاعدگی سے مشقیں، بروقت گاڑیوں کی مرمت اور بحالی، کنٹرول روم کے موثر کام کو یقینی بناسکتے ہیں تو پھر دوسرے ضلعی افسران کیوں یہ کام نہیں کرسکتے۔ ڈی جی ریسکیو نے ضلعی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ یکساں اور معیاری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں تمام اضلاع میں یکساں وسائل  وافرادی قوت کے ہونے کے باوجود سروس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ 

مزید :

علاقائی -