شفقت محمود کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے این اے 130 لاہور اور پی پی 170 لاہور سے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اب کسی بھی سیٹ سے امیدوار نہیں ہوں۔