الیکشن شفاف بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،تمام امیدوار بھی اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں:طاہر ہمایوں

الیکشن شفاف بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،تمام امیدوار بھی اپنی اپنی ...
الیکشن شفاف بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،تمام امیدوار بھی اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں:طاہر ہمایوں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ مراد جما لی(آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نصیرآبادطاہر ہمایوں کی زیرصدارت اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں الیکشن ضابطہ قوانین کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ،حلقہ این اے 260 حلقہ پی بی 11 اور حلقہ پی بی 12 کے امیدواروں سمیت ڈپٹی کمشنر محمد یونس سنجرانی،ایس ایس پی جاوید احمد غرشین،ریٹرننگ افسران ظفر جان بلوچ،عنایت اللہ بڑیچ جہازیب خان اور الیکشن افیسر نے شرکت کی تمام امیدواروں کو الیکشن کے ضابطہ قوانین کے حوالے سے آگاہی دی گئی ڈی۔ ار او و سیشن جج ہمایوں خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات کیئے جارہے ہیں، تمام امیدوار بھی اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تاکہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہو اور عوام بلا خوف اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں، تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو انکے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈیرہ مراد جمالی شہر میں لاوڈ سپیکر پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ ڈی آر او طاہر ہمایوں نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عام انتخابات کا عمل ایک قومی کاز ہے پر امن ماحول میں شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد اوّلین ترجیح ہے، جس کیلئے امیدواروں کا ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل کرنا لازمی ہے، خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں کو نااہل قرار دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو چاہیے کہ ایک دوسرے پر متنازع اور سنگین الزامات لگانے اور اشتعال دلانے والی تقاریر اور گفتگو سے گریز کریں، انتخابی ریلی نکالنے سے قبل پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ اجلاس میں امیدواروں کی سیکیورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، امیدواروں کو پوزیشن اور ضرورت کے مطابق مزید سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔