عام انتخابات قریب آتے ہی نصیرآبادمیں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی،پی بی 11سے آزادامیدوارسید خادم حسین شاہ کی موٹر سائیکل ریلی ،سینکڑوں افراد کی شرکت

عام انتخابات قریب آتے ہی نصیرآبادمیں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی،پی بی 11سے ...
عام انتخابات قریب آتے ہی نصیرآبادمیں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی،پی بی 11سے آزادامیدوارسید خادم حسین شاہ کی موٹر سائیکل ریلی ،سینکڑوں افراد کی شرکت

  

ڈیرہ مراد جما لی(آئی این پی) عام انتخابات قریب آتے ہی نصیرآبادمیں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ،حلقہ پی بی 11سے آزادامیدوارسید خادم حسین شاہ نے موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں کی طویل ریلی نکال کر بھرپورسیاسی پاورشوکامظاہرہ کیا ،سینکڑوں کی تعدادمیں لوگوں نے ریلی میں شرکت کی، ریلی کے شرکا سید خادم حسین شاہ کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے اورکارکنوں میں جوش اورولولہ پایا جارتھا، سینکڑوں افراد پر مشتمل موٹرسائیکل اور گاڑیوں کا قافلہ جلوس کی شکل میں میرحسن کیمپ سے  ہوتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی مین بازار کے مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے مانجھوٹی ،جھڈیر سے گزشت کرنے ہے بعد گوٹھ عبداللہ شاہ ہاؤس پہنچ کراختتام پذیر ہوا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید خادم حسین شاہ نے کہاکہ آج کے اس تاریخی عوامی پاور شو میں ہزاروں افرادنے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہاں کی عوام تبدیلی کی خواہش مند ہے ،سابقہ حکمرانوں نے یہاں کی عوام کے حقوق ہڑپ کئے ،انشاء اللہ اقتدارمیں آکر عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کروں گا ،آنے والادورتبدیلی کا دورہے، گزشتہ سترسال گزرنے کے باوجودنصیرآباد کے عوام کی تقدیرنہیں بدل سکی کیونکہ ہردور اقتدارمیں حکمرانوں نے یہاں کی عوام کو احساس محرومی تلے روندے رکھا۔انہوں نے کہا کہ پرانے چہروں نے 40 سالوں سے عوام کو دھوکے اور فریب میں رکھا، عوام کو پسماندگی غربت اور بھوک و افلاس کے سوا کچھ دے نہ سکے، اب بھی اگر عوام نے ایسے امیدواروں کو اپنا ووٹ دیکر نمائندگی کا اختیار دیا تو تاریخ عوام کو کبھی بھی معاف نہیں کریگی ،اب کامیابی کے حاصل انشاء اللہ عوام سے ہونے والی ذیادتیوں اور نا انصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا،عوام 25 جولائی کو بیل گاڑی پر مہرلگا کر اپنے مستقبل کا ساتھ دیں۔

مزید : الیکشن /بلوچستان اسمبلی /علاقائی /بلوچستان /ڈیرہ مرادجمالی