8اکتوبر 2005ء کا زلزلہ، تباہ شدہ علاقوں میں 16برس بعد بھی تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکے 

8اکتوبر 2005ء کا زلزلہ، تباہ شدہ علاقوں میں 16برس بعد بھی تعمیراتی کام مکمل نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد(آئی این پی) آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں 8اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلے کو 16برس گزر گئے تاہم زلزلے سے تباہ شدہ علاقوں میں تعمیراتی کام اب بھی مکمل نہ ہوسکے آزاد کشمیر و خیبر پختونخوا کے زلزلے سے تباہ شدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے لئے ایرا کو مجموعی طور پر 14ہزار 704 تعمیراتی منصوبے مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا تھا جس میں سے اب تک 10 ہزار 978 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، 2099منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے تاہم اب بھی تعمیر نو کے 1628 منصوبوں پر کام شروع نہیں کیا جاسکا ایرا کے ریکارڈ کے مطابق ایرا نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم کے شعبہ کے 5ہزار 722منصوبوں میں سے3 ہزار 530 منصوبے مکمل کرلئے  944منصوبے زیر تکمیل ہیں جبکہ1248منصوبوں پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا  صحت کے 320 منصوبوں میں سے 241 مکمل، 36 زیر تکمیل جبکہ 43پر کام شروع نہ ہوسکا ماحولیات کے 466منصوبوں میں سے 291مکمل، 161زیر تکمیل جبکہ 14 پرکام شروع نہ ہوسکا گورننس کے 726منصوبوں میں سے 583مکمل، 98زیر تکمیل جبکہ 45پر کام شروع نہ ہوسکا ریکارڈ کے مطابق زلزلہ زدہ علاقوں میں ذریعہ معاش سے متعلقہ 2ہزار 352منصوبوں میں سے ایک ہزار 423مکمل، 695زیر تکمیل جبکہ 234پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا ٹاؤن پلاننگ کے 33منصوبوں میں سے31منصوبے مکمل جبکہ2 زیر تکمیل ہے سماجی تحفظ کے15 میں سے7منصوبے مکمل،2 زیر تکمیل جبکہ 6منصوبوں پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا ٹرانسپورٹ کے301 منصوبوں میں سے262مکمل، 33زیر تکمیل جبکہ 6 پرکام شروع نہ ہوسکا توانائی کے18 منصوبوں میں سے 15 منصوبے مکمل جبکہ 3 پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا سرکاری اعداد و سمار کے مطابق زلزلہ زدہ علاقوں میں پانی و نکاسی آب کے 4 ہزار 744 منصوبوں میں سے 4 ہزار 587 منصوبے مکمل، 128زیر تکمیل جب کہ 29پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا مواصلات کے شعبہ کا ایک ہی منصوبہ تھا جسے مکمل کرلیا گیا  جبکہ میڈیکل ری ہیبیلیٹیشن کے 6منصوبے تھے جو مکمل کرلئے گئے۔
8اکتوبر زلزلہ 

مزید :

صفحہ آخر -