چشتیاں کی تعمیروترقی پر فوکس، جلد اہم فیصلے، فاطمہ طاہر بشیر
چشتیاں،ڈاہرانوالہ (نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سر پرستی میں چشتیاں کو مثالی بنائیں گے چشتیاں کے عوام چوھدری طاھربشیرچیمہ کی 33سالہ سیاسی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کرسکیں گے چیئرمین ایگزیکیٹو کونسل جنوبی پنجاب چوہدری طاہر بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب کے 4کروڑ عوام کے مسائل کو مقامی طور پر(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
حل کرنے کیلئے بہاولپور اور ملتان میں جنوبی پنجاب کے سول سیکر ٹریٹ قائم کروانے کے علاوہ اپنے 33 سالہ سیاسی سفر میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ اس امرکا اظہار راہنما تحریک انصاف جنوبی پنجاب این اے 168محترمہ فاطمہ طاہر بشیر چیمہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ضلع بہاولنگر چودھری اللہ داد چیمہ نے کہا چشتیاں میں گزشتہ پانچ سال میں اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے سوئی گیس منصوبے کیساتھ ساتھ حالیہ بجٹ میں چشتیاں حلقہ این اے168۔169کیلئے6ارب 13 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کروائے گئے ہیں۔تحصیل کے علاوہ طلباء وطالبات کے لیے انک گھروں کے قریب سکول کالجز کا قیام واٹر سپلائی کی سکیمیں مکمل کروا نے اورچشتیاں شہر میں ہزاروں گھروں میں سوئی گیس کے کنکشن لگواکردینے کے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرپرستی میں چشتیاں کومثالی علاقہ بنائیں گے چئیرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چودھری طاھربشیرچیمہ نے جنوبی پنجاب کے 4کروڑعوام کے مسائل کومقامی طور پر حل کرنے کے لیے بہاولپور اور ملتان میں جنوبی پنجاب کے سول سیکرٹریٹ قائم کروائے کے علاوہ اپنے33سالہ سیاسی سفر میں عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور آج بھی اپنے علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے موجود ہیں جبکہ 2018کے الیکشن میں عوام سے ووٹ لیکر جانے والوں کو عوام آج تک تلاش کررہی ہے ا س امر کا اظہار انہوں نے محبوب کالونی (ایم پی اے چوک)میں سوئی گیس کی فراہمی پر افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیاقبل ازیں راہنما تحریک انصاف این اے 168 محترمہ فاطمہ طاہر بشیر چیمہ اپنے بھائی چوھدری محمد اللہ داد چیمہ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے تودو کلو میٹر کاسفردوگھنٹوں میں طے کیا شہرکے مختلف چوکوں پر شہریوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چشتیاں کی تعمیر وترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں حالیہ بجٹ میں وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چئیرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چودھری طاھربشیرچیمہ کی سفارش پر ضلع بہاولنگر کے حلقہ این اے168=169کے ا نتہائی پسماندہ علاقوں چشتیاں بخشن خان۔ہارون آباد فورٹ عباس ڈاھرانوالہ مروٹ فقیر والی میں سڑکات کی تعمیر صحت تعلیم ودیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 6ارب 13کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں حلقہ این اے168.169میں تقریباً 160کلومیٹرکارپٹ ودیگر سڑکات کی تعمیر تحصیل ہسپتال چشتیاں میں کارڈک سنٹر کی تعمیر کے منصوبوں کی تکمیل پر لاکھوں کسانوں کو بہترین شہری سہولتیں میسر آئیں گی تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں چنانچہ حکومتی پروگرام کے مطابق ہارون آباد سے فورٹ عباس 53کلو میٹرروڑ کی تعمیر کے لئے 2ارب 55کروڑروہے۔چشتیاں پل مراد14کلو میٹرسڑک کی تعمیر کے لیے 30کروڑروپے۔چشتیاں سے ڈاھرانوالہ سبزی منڈی۔غفورچوک 24کلو میٹرسڑک کے لیئے 40کروڑروپے۔چشتیاں سے33فتح 28گجیانی فریدکوٹ سردار شاہ چوک 27کلومیٹرسڑک کے لئے 39کروڑ52لاکھ روپے۔مہارشریف تامہتہ جھیڈو15کروڑ روپے کی لاگت سے 5کلو میٹر سڑکی تعمیر۔چشتیاں شہید چوک.چک124مراد موڑ 125مراد۔8ون آر 18کلو میٹرسڑک کے لیئے 29کروڑروپے۔چک نمبر 175موڑبراستہ 39.41.42.43تھری آر۔61.62.63.64.55.56.57 فورآر16کلو میٹر سڑک کے لئے 48کروڑ روپے۔ہارون آباد ھیڈ سیون آر 5کلو میٹرسڑک کے لیئے 7کروڑ50لاکھ روپے۔بخشن خان گرلز ڈگری کالج کی تعمیر کے لیے 18کروڑروپے۔تحصیل ھیڈ کوارٹرہسپتال چشتیاں میں 4کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے 16بیڈ پر مشتمل کارڈک سنٹر کی تعمیر۔رورل ہیلتھ سنٹر مروٹ کی اپ گریڈیشن کے تحت 60بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کے لئے 9کروڑروپے۔بیوٹی فیکیشن آف چشتیاں (تمام پارکس کی تزئین و آرائش)کیلئے 4کروڑروپے۔گورنمنٹ گرلز کالج کی تعمیر کے لئے 17کروڑروہے۔شہر فرید روڑنہرپل فورڈواہ کے قریب 6کروڑ64لاکھ روپے کی لاگت سے تھانہ سٹی بی ڈویژن کی تعمیر۔ چشتیاں سٹی پورشن شوگرملز نہروالاروڑ19کروڑ88لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں چوھدری طاھربشیرچیمہ کی خصوصی کاوش سے ان شاء اللہ چشتیاں شہرکومثالی علاقہ بنائیں گے کہہ چشتیاں شہر کے لوگ چیمہ گروپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے اس موقع پر معروف قانون دان حاجی غلام رسول تگڑ ایڈوکیٹ۔پیر محمد شہباز چشتی۔پیرغلام فرید چشتی۔سابق تحصیل ناظم وممبر ٹیکنوکریٹ ملک عبدالغفار اعوان۔معروف بزنس مین چوھدری شاکر عباس۔ممبر ڈسٹرکٹ عشر زکوٰۃ کمیٹی حافظ آصف ریحان، سابق نائب ناظم محمد علی غوری۔میاں محمد رفیق رحمانی سابق ناظم لالہ مقصود احمد پڈھیار۔کاشف گورایہ۔شاہسوار بھٹی محمد مظہر بھٹی۔چوھدری عدیل چیمہ۔ندیم پاشا۔بلوکھچی۔ترجمان چیمہ گروپ عامر سہیل سابق کونسلر چوھدری عبدالغفور۔سابق چئیرمین بلدیہ چوھدری عبدالرزاق رامے۔مامون الرشید خان۔سابق کونسلر محمد اصغر زرگر۔ملک عبیداللہ۔ملک منشاء۔محمدرمضان منہیس۔حاجی نوراحمد۔چوھدری جمیل الرحمٰن۔محمد شفیق کمبوہ۔محمد اقبال رحمانی۔محمد آصف رحمانی شیخ رؤف جھنگوی۔محمدسلیم رحمانی۔عبدالستارعرف بھولاچوہان۔رانا خالد محمود۔سجادہاشمی۔محمد اسلم کھوکھر۔فریادمغل۔امجد الطاف۔صدرکریانہ ایسوسی ایشن محمد شہباز اسلم۔راناٹیپوکے علاوہ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
فاطمہ طاہر بشیر