نوشہرہ ،اہلسنت والجماعت کی طرف سے مفتی سردار علی حقانی کو پی کے 63 کا ٹکٹ جاری
نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) اہلسنت والجماعت نوشہرہ اورپاکستان راہ حق پارٹی نوشہرہ نے مفتی سردار علی حقانی کو پی کے 63پر مشترکہ امیدوار نامزد کرکے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا اہلسنت و الجماعت اور پاکستان راہ حق پارٹی کے کارکنوں کے ایک بڑے جلوس کی شکل میں ضلع کورٹس پہنچے جہاں پر انہوں نے پی کے 63کے ریٹرنگ آفیسر فدا محمد خان کی عدالت میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادی کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اہلسنت کے ضلعی صدر قاری عابد شاہ نامزدامیدوار مفتی سردار علی حقانی ، اجمل خان اور دیگر کارکن بھی موجود تھے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت اور راہ حق پارٹی کے امشترکہ امیدوار مفتی سردار علی حقانی نے کہا کہ ہم اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور عقیدہ ختم نبوت کے امین اور پاسدار ہیں اور اس کے لئے پارلیمنٹ کے اند ر اور پارلیمنٹ کے باہر تحفظ ختم نبوت کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔