کپتان اور ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،امریکہ اور بھارت سے میچ ہارنے پر گوجرانوالہ کی عدالت میں پٹیشن دائر

کپتان اور ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،امریکہ اور بھارت سے ...
کپتان اور ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،امریکہ اور بھارت سے میچ ہارنے پر گوجرانوالہ کی عدالت میں پٹیشن دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ کی عدالت میں امریکہ  اور بھارت سے میچ ہارنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹیم اراکین کیخلاف بغاوت کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز "کے مطابق رٹ پٹیشن ایڈیشنل سیشن جج تمشال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی،رٹ پٹیشن میں استدعا کی گئی  ہے کہ کپتان اور ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،ٹیم منیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ اروپ 21جون کو رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔