عمران خان نے بنوں جلسے میں سوالات پر ’نہیں‘ کا جواب ملنے کی حیران کن وجہ بتادی

عمران خان نے بنوں جلسے میں سوالات پر ’نہیں‘ کا جواب ملنے کی حیران کن وجہ ...
عمران خان نے بنوں جلسے میں سوالات پر ’نہیں‘ کا جواب ملنے کی حیران کن وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے بنوں میں صحت ، تعلیم او ر پولیس کے محکموں میں بہتری نہ آنے کی وجہ خود ہی بیان کر دی اور دعویٰ کیاہے کہ ضرب عضب کی وجہ سے وہاں کی آبادی میں دگنا اضافہ ہوگیا اور بہتری کیلئے مزید وقت درکار ہے ۔

 ٹویٹر  پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ  انہوں نے بنوں جلسے کے دوران جب لوگوں سے پوچھا کہ کیا وہ پولیس اور صحت کی سہولتوں میں کوئی بہتری دیکھ رہے ہیں تولوگوں نے جواب دیا کہ وہ پولیس اور صحت میں کسی قسم کی امپروومنٹ نہیں دیکھ رہے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام کے جواب کے بعد  انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے وجہ دریافت کی توا نہوں نے بتایا کہ آپریشن  ضرب عضب کی وجہ ٹی ڈی پیز نے بنوں کا رخ کیا ہے اور تقریباً دس لاکھ ٹی ڈی پیز کی منتقلی کے بعد بنوں کی آبادی  دگنی ہو گئی  جس وجہ سے بنوں میں سہولتیں فراہم کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور سہولتیں فراہم کرنے میں مزید وقت لگے گا ۔

مزید :

اسلام آباد -