لاہور، ٹبی سٹی میں تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

لاہور، ٹبی سٹی میں تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹبی سٹی میں تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ میں تین منزلہ مخدوش عمارت زور دار دھماکے سے زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 3افراد ملبے تلے دب گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبے عمران نامی شخص لاش جبکہ دو زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ اہل محلہ کا کہناہے کہ اس بلڈنگ میں دو خاندان رہائش پذیر تھے اور جب عمارت گری تو گھر کے تمام لوگ دوسری منزل پر موجود تھے جبکہ ان کے گھر آئے ہوئے مہمان بھی اسی عمارت میں موجود تھے جو خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
عمارت گر گئی

مزید :

صفحہ آخر -