گندم اورآٹاسستا ہوگیا، بیکری آئٹمزکی قیمتیں تاحال برقرار

گندم اورآٹاسستا ہوگیا، بیکری آئٹمزکی قیمتیں تاحال برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)گندم اورآٹا سستاہو نے کے با وجو دبیکری کی مخصو ص آئٹمز خصو صاً ڈبل روٹی، بسکٹ،کیک سمیت روزمرہ کی دیگر اشیا ء کی قیمتیں برقرار ہیں۔بیکری آئٹمزمیں ڈبل روٹی، بسکٹ، کیک، کیک رس، با قر خا نی، ڈونٹ،اور بریڈز سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں ابھی بھی آسما ن سے با تیں کر رہی ہیں۔اس حوالے سے روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے با ت کر تے ہو ئے شہریو ں کا کہنا تھا کہ بریڈ اور بیکری کی دیگر اشیا ء تو ہر گھر میں تقریباً روزا نہ ہی استعما ل ہو تی ہیں اور بسکٹ تو ہر چھو ٹا بڑا کھا تا ہے آٹا کی قیمت میں اضا فہ کے بعد سے ہی بیکری آئٹمز کی قیمتیں بھی بڑ ھ گئیں تھیں جو تا حال جو ں کی توں ہیں،انہو ں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے جس طرح نا ن اور روٹی کی قیمتیں کم کی ہیں اسی طرح فوری طور پر بیکری آئٹمز کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔

بیکری آئٹمز

مزید :

صفحہ آخر -