میلسی ، ٹریکٹر ٹرالی کی سائیڈ لگنے سے رکشہ سوار خاتون جاں بحق 5افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

میلسی ، ٹریکٹر ٹرالی کی سائیڈ لگنے سے رکشہ سوار خاتون جاں بحق 5افراد شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی(نمائندہ پاکستان)ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کوسائیڈ لگنے سے ایک خاتون موقع پر جاں بحق پانچ افراد شدید زخمی تشویشناک (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

حالت کے پیش نظر چار افراد بہاول وکٹوریہ ہسپتال ریفرتفصیل کے مطابق رکشہ ڈرائیور ہسپتال سے دوائی لیکر اپنی اہلیہ ظہور مائی50سالہ۔25سالہ بہویاسمین زوجہ محمدبلال۔18سالہ بیٹی آمنہ۔12سالہ ارشاد اور 4سالہ بچے کے ہمراہ اپنے گھر جارہا تھا کہ بستی حسن آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی سائیڈ لگنے سے رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ظہور مائی موقع پرہی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر میلسی لایا گیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظرممتاز۔ یاسمین۔آمنہ اور 4سالہ بچے کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔