عدلیہ کی بحالی اور کارکنوں کی آزادی تک جدوجہد جاری رہےگی، عمران خان

عدلیہ کی بحالی اور کارکنوں کی آزادی تک جدوجہد جاری رہےگی، عمران خان
عدلیہ کی بحالی اور کارکنوں کی آزادی تک جدوجہد جاری رہےگی، عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے میں ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں،عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک جاری رہے گا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ہے، آئندہ چند روز تک مکمل تیاری کے ساتھ مارچ کی تاریخ میں خود دوں گا،اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے، ہمارا احتجاج آئین، جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماؤں کی آزادی تک جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے عہدیدار، ممبران اسمبلی، ناظمین، ٹکٹ ہولڈرز، ورکرز اور سپورٹرز اپنی تیاری مکمل کریں اور گراؤنڈ پر موبلائزیشن کے لیے کام شروع کریں۔

مزید :

سیاست -قومی -