ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن و کک بیکس وصولی کا ریفرنس ؛پرویزالٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس وصولی کے ریفرنس میں پرویزالٰہی احتساب عدالت پیش نہیں ہوئے، سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں پرویز الٰہی ودیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس وصولی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی،چودھری پرویز الٰہی آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے،چودھری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،شریک ملزمان حاضری کیلئے عدالت پیش ہوئے،سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عدالت پیش نہیں کیاگیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے،ڈاکٹر نے آرام کی ہدایت کی ہے، وکلا نے پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیا۔