توہین الیکشن کمیشن کیس ؛فوادچودھری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، فوادچودھری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ،فوادچودھری نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔