روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 93 پیسے بند ہوا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 83 پیسے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 86 پیسے بند ہوا تھا۔

مزید :

بزنس -