ناموس رسالتؐ کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے،مولانا محمداسماعیل

ناموس رسالتؐ کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے،مولانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا عبدالنعیم ،مولانا مسعوداحمد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔پاکستان اسلام اور کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھااسکی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ان خیالات اظہار علماء نے لاہور میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاری کے سلسلے میں مختلف مساجد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور نامو س رسالت قانون کی تبدیلی کی سازشوں نے 36ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی اہمیت کو بڑھا دیا ۔ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی سازش ناکام ضرور ہوئی ہے لیکن ابھی مکمل طورپر ختم نہیں ہوئی امت مسلمہ کو ہروقت بیدار اورچوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔دریں اثنا ء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر ، پیر رضوان نفیس،مولانا قاری علیم الدین شاکر ، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالشکور حقانی،مولانا عبدالنعیم ، قاری عبدالعزیز ودیگرعلماء نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے قومی اسمبلی میں جن خیالات وجذبات کا اظہار کیا ان کا تعلق مسلمانوں کے عقیدے اور غیرت وحمیت سے ہے۔ عشق مصطفیﷺٰ سے لبریز انکی قومی اسمبلی میں تقریر تمام امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔مجلس تحفظ ختم نبوت ان تمام قراردادوں اورمطالبات کی تائید کرتی ہے ،قومی اسمبلی میں یہ چاروں قراردادیں فوری طوپرمنظور کی جائیں۔