جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیوالے سپاہی اکمل نارووال میں سپرد خاک 

 جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیوالے سپاہی اکمل نارووال میں سپرد خاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیوالے سپاہی اکمل کی نماز جنازہ پیلووالی نارووال میں ادا کی گئی، جنہیں بعدازاں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا شہید وطن کا ناز ہیں ان کے لہو سے قوم کا عزم مزید مضبوط  ہو تا ہے۔پاکستان کی دھرتی پر دشمن کبھی میلی نگاہ نہیں ڈال سکتا۔
احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -