دبئی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا
دبئی (آن لائن) دبئی آئندہ ماہ دنیا کی مہنگی ترین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔مارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق بائنس کلاسک باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہو گا، جس میں کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ ایک نمائش بھی شامل ہے۔ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 700 مرد اور خواتین کھلاڑی 1.2 ملین درہم کے نقد انعامات کے لیے مقابلہ کریں گے دبئی سپورٹس کونسل میں فیڈریشن کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن حمد بن سیف الشرقی نے سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل سعید حریب اورایگزیکٹو نائب صدر، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) ماہر عبدالکریم جلفر کی موجودگی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔عبداللہ الشرقی نے مزید کہا کہ بائنس کلاسک چیمپئن شپ فیڈریشن کے زیر نگرانی سب سے اہم چیمپئن شپ میں سے ایک ہے۔