یوفون کا سمر انٹرن شپ پروگرام 2017 اختتام پذیر

یوفون کا سمر انٹرن شپ پروگرام 2017 اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)یوفون نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اپنا سمر انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ یوفون کی جانب سے تازہ بھرتیوں کی اس مہم میں صف اول کی یونیورسٹیوں کے 1300 سے زائد طالب علموں کا جائزہ لیا گیا اورمختلف ٹیسٹ اور انٹرویوز کے بعد میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے 41 طالب علم شارٹ لسٹ کئے گئے۔ یہ طالب علم پاکستان بھر کی صف اول کی جامعات میں زیر تعلیم ہیں جن میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، لاہور اسکول آف اکنامکس، کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ، زیبسٹ کراچی، فاسٹ کراچی، نسٹ بزنس اسکول اسلام آباد، کالج آف الیکٹریکل اینڈ میکنیکل انجینئرنگ اسلام آباد، فاسٹ اسلام آباد، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، نسٹ اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ ایند کمپیوٹر سائنس اسلام آباد، نسٹ اسکول آف سائنسز اینڈ ہیومینٹیز اسلام آباد شامل ہیں

مزید :

کامرس -