9 ہیڈ کانسٹیبلوں کی ترقی کے احکامات پیش کرنے کی ہدایت

9 ہیڈ کانسٹیبلوں کی ترقی کے احکامات پیش کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود محکمہ پولیس کے9ہیڈکانسٹیلوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدے پرترقی نہ دینے پراگلی پیشی پرتقررنامے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اورحکم عدولی کی صورت میں آئی جی پی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی ہدایت کردی فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز فوادیوسف سمیت9درخواست گذاروں کی توہین عدالت کی درخواست پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ 16مئی2017ء کو پشاورہائی کورٹ نے درخواست گذاروں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹربھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے تھے کیونکہ درخواست گذار پبلک سروس کمیشن کاامتحان بھی کوالیفائی کرچکے ہیں اوران کی بھرتی کی سفارشات بھی مرتب ہوچکی ہیں اس کے باوجود انہیں اے ایس آئی کی پوسٹ پرترقی نہیں دی جارہی ہے جبکہ پولیس حکام نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکررکھی ہے جس پرتاحال حکم امتناعی بھی جاری نہیں ہوا اورعدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہیں کیاجارہا ہے لہذاآئی جی پی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد 19ستمبرکوتقررنامے پیش کرنے اورحکم عدولی کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی کاآغازکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔