ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور

ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہاہے کہ قبر کشائی،پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خود کشی کیس میں قبرکشائی،پوسٹ مار ٹم کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیاہے۔فیصلے میں ڈاکٹرماہاشاہ کی قبر کشائی،پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے کہا عدالت کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، استغاثہ کارروائی کرے عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کرسکتی۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ ڈاکٹرماہاکی قبر کشائی،پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کیا جائے۔درخواست تفتیشی افسر سب انسپکٹر شرافت علی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا کو سر میں بائیں جانب گولی لگی جو دائیں جانب سے خارج ہوئی۔درخواست گزار نے کہاکہ مدعی مقدمہ کی درخواست ہے کہ ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، مدعی مقدمہ کے موقف کی تصدیق کے لیے قبر کشائی، پوسٹ مارٹم اور مزید معائنے کی اجازت دی جائے۔تفتیشی افسر سب انسپکٹر شرافت علی کی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق ڈاکٹر ماہا شاہ کو زہر یا بہت زیادہ ڈرگس دی گئی تھیں۔مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے اور مقدمے میں ملزم جنید،وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -