سی پیک پاکستان میں ریلوے نظام  کونئی جہت سے روشناس کروانے  کاسبب بنے گا‘شاہ رخ خان افشار

 سی پیک پاکستان میں ریلوے نظام  کونئی جہت سے روشناس کروانے  کاسبب بنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نمائندہ خصوصی)چیف انجینئر اوپن لائن ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور شاہ رخ خان افشار نے کہا ہے کہ ریلوے کامستقبل تباناک ہے سی پیک پاکستان میں ریلوے نظام(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 کونئی جہت سے روشناس کروانے کاسبب بنے گا.مجھے سمیت تمام ریلوے افسران وسٹاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریلوے کی بہتری کے لئے اپنی ڈیوٹی ذمہ درانہ طریقہ سے اداکریں وہ گزشتہ روزریلوے ملتان ڈویڑن کے دو روزہ دورہ کے دوران  ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ ریلوے شعیب عادل اورڈویڑنل افسران سے ملاقات کے موقع پراظہارخیال کررہے تھے.انہوں نے مزید کہاکہ ہم مسافروں کومحفوظ اور معیاری سفردینے کے ذمہ دار ہیں.جتنی ذمہ داری چیف انجنیئر پرعائدہوتی ہے اتنا ہی ذمہ داریاں گینگ مین کی بھی ہے ہم سب نے ملکر اس قومی ادارے کو کامیاب کرناہے انہوں نے کہاکہ ٹریس پارسنگ روکنے کے لئے ملتان ڈویڑن نے مثالی اقدامات کیے ہیں دیگر ڈویڑنوں کوملتان ڈویڑن سے سیکھناچاہییاس موقع پر ڈویڑنل ایگزیکٹوانجئینر عابدرزاق,جمشید علی,ناصرحنیف نے چیف انجینئرکواپنیاپنے سیکشنوں کی کارکردگی بابت بریفنگ بھی دی چیف انجینئرنے ڈویڑنل ایگزیکٹوانجینئرز اور ڈویڑنل انجینئر سگنل کو ریلوے پھاٹکھوں پر سگنل لگانے کے بارے میں  ہدایات بھی دیں.انہوں نیڈویڑنل انجینئر تھری ملتان چوہدری ناصر حنیف کے ہمراہ لودھراں سے بہاولپور تک ریلوے ٹریک,ریلوے پھاٹک,پل اوردیگرسسٹم کامعائنہ بھی کیا ٹریک پر موجود گینگ مینوں کا کام چیک کیا ڈی ای این تھری سے سوالات و جوابات کئے  پھاٹھکوں پر موجودگیٹ مینوں کی کارکردگی کوچیک کیااس دوران انہوں نیڈویڑنل انجینئر تھری چوہدری ناصر حنیف کو سیفٹی کے حوالے سے ہدایات بھی دی۔
شاہ رخ خان افشار