لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لکی مروت میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق لکی مروت میں تھانہ نورنگ کی حدود میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تختی خیل کے علاقے میں کیا گیا جہاں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ، پولیس اور سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لیا ، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک ہوا جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، دہشتگردوں سے خود کار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی پی او لکی مروت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ، امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔