حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کی تیاریاں کرلی گئیں،حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ برائے وزیراعظم تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو وفاق میں بطور چیئرمین تمام اہم امور پر اختیارات حاصل ہوں گے،حمزہ شہباز کو وفاقی وزیر کا درجہ دیا جائے گا۔ چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کا دفتر وزیراعظم آفس کے فرسٹ فلور پر قائم ہوگا، چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ کے چاروں صوبوں میں دفاتر قائم ہونگے،چیئرمین پبلک افیئرز یونٹ تعیناتی کے بعد مختلف صوبوں کے دورے بھی کریں گے۔