بھارتی نیوی کی آبدوز مچھیروں کی کشتی سے ٹکرا گئی، 2 ماہی گیر لاپتہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی نیوی کی آبدوز گووا کے ساحل کے قریب موجود مچھیروں کی کشتی سے ٹکرا گئی جس پر 13 افراد سوار تھے۔بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق بھارتی نیوی نے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، جس میں چھ بحری جہاز اور ایئرکرافٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ اب تک کشتی کے 11 عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تاہم 2 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور یہ ممبئی کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (MRCC) کے ساتھ کوآرڈینیشن میں کیا جا رہا ہے۔ا س کے علاوہ کوسٹ گارڈ سمیت اضافی وسائل بھی علاقے میں بھیج دیے گئے ہیں تاکہ امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جا سکے۔بھارتی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ گووا کے ساحل سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور پیش آیا، جہاں ماہی گیری کشتی ایک اسکارپین کلاس آبدوز سے ٹکرا گئی۔