چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی نے ہنگامی بیٹھک طلب کرلی

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی نے ہنگامی بیٹھک طلب کرلی
 چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی نے ہنگامی بیٹھک طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی بیٹھک طلب کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ 26 نومبر کو طلب کی ہے۔

 میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آئی سی سی کا یہ ہنگامی اجلاس ورچوئل ہوگا، جس میں تمام بورڈ ز ممبرز بھی شریک ہوں گے، میٹنگ میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے انکار پر بات چیت ہوگی۔ میٹنگ میں شیڈول، فارمیٹ، گروپ اسٹیج کے مقابلے، پاک بھارت میچ پر بات ہوگی، ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل کی صورت میں سیمی فائنلز، فائنل کے انعقاد پر بات چیت ہوگی۔

مزید :

کھیل -