”بیٹے میں قبر سے بات کررہا ہوں اور۔۔۔“باپ کی موت کے 2سال بعد بیٹے کو والد کا پیغام موصول،ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپکی آنکھیں بھی نم ہو جائیں

”بیٹے میں قبر سے بات کررہا ہوں اور۔۔۔“باپ کی موت کے 2سال بعد بیٹے کو والد کا ...
”بیٹے میں قبر سے بات کررہا ہوں اور۔۔۔“باپ کی موت کے 2سال بعد بیٹے کو والد کا پیغام موصول،ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپکی آنکھیں بھی نم ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ”بیٹا میں قبر سے بات کر رہا ہوں اور“ 2سال قبل انتقال کرجانے والا باپ اپنے بیٹے کو لکھی جانے والی ای میل میں یہاں سے بات شروع کرتا ہے اور اپنی موت کے 2سال بعد اپنے بیٹے سے ایسی باتیں کہتا ہے کہ جان کر کسی کی بھی آنکھیں نم ہو جائیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈیٹ(Reddit) پر نوجوان نے اپنے باپ کی طرف سے آنے والی اس ای میل کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ نوجوان کے مطابق اس کا باپ لکھتا ہے کہ ”ہیلو بیٹا! میں قبر سے تم سے بات کر رہا ہوں، جیسا کہ میں تم سے ہمیشہ کہا کرتا تھا کہ میں واپس آؤں گا اور تمہارے معمولات کی تمام خبر رکھوں گا۔ مجھے امید ہے کہ اب تک تم اس بوڑھے آدمی کے بغیر زندگی گزارنا سیکھ چکے ہوگے اور اپنی ماں کی بھی دیکھ بھال کررہے ہو گے۔ مجھے تم پر مکمل اعتماد ہے کہ تم مجھ سے بڑھ کر اپنی ماں کا خیال رکھ رہے ہو ں گے۔“
ای میل میں نوجوان کا والد مزید لکھتا ہے کہ ”زندگی میں میں نے تمہیں خوش رکھنے کے لیے کچھ باتیں نہیں بتائیں یا اس طریقے سے بتائیں کہ تم سمجھ نہیں سکے۔ اب میں تمہیں وہ سب باتیں بتانا چاہتا ہوں۔“ اس کے بعد بیرسی(Beersie) نامی نوجوان لکھتا ہے کہ وہ کچھ ذاتی نوعیت کی باتیں شروع کر دیتے ہیں جو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر نہیں کی جا سکتیں۔دو سال قبل انتقال کرجانے والے باپ کی طرف سے بیٹے کو ای میل موصول ہونا کوئی افسانوی بات نہیں ہے بلکہ ایک ویب سائٹ FutureMe.Orgصارفین کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ خود کو یا اپنے کسی بھی عزیز کو ای میل لکھ سکتے ہیں۔ یہ ای میل فوری طور پر نہیں بھیجی جاتی بلکہ صارف جو تاریخ وہاں درج کرتا ہے اسی تاریخ کو بھیجی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ آج اس سروس کے ذریعے خود کو ای میل کرتے ہیں اور دو سال بعد کی تاریخ منتخب کرتے ہیں تو یہ ای میل آپ کو دو سال بعد موصول ہو گی۔ اسی سروس کے ذریعے نوجوان کے باپ نے اپنے انتقال سے قبل یہ ای میل اپنے بیٹے کو لکھی تھی جو مقررہ تاریخ کو اسے موصول ہو گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -