چوک پر ٹریفک سگنل لگانے سے حادثات میں کمی آتی ہے یا یہ زیادہ ہوجاتے ہیں؟ جدید تحقیق میں ایسے نتائج سامنے آگئے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

چوک پر ٹریفک سگنل لگانے سے حادثات میں کمی آتی ہے یا یہ زیادہ ہوجاتے ہیں؟ جدید ...
چوک پر ٹریفک سگنل لگانے سے حادثات میں کمی آتی ہے یا یہ زیادہ ہوجاتے ہیں؟ جدید تحقیق میں ایسے نتائج سامنے آگئے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو(مانیٹرنگ ڈیسک) چوراہوں پر حادثات سے بچنے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے سگنل لگائے جاتے ہیں مگر ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ان سگنلزسے جہاں ٹریفک کے بعض قسم کے حادثات میں کمی آتی ہے وہیں بعض اقسام کے حادثات میں اضافہ بھی ہو جاتاہے۔شکاگو ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق شکاگو کی مقامی حکومت نے شہر کی سڑکوں پر جب سگنل لگائے تو انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے حادثات کم ہوں گے مگر اب شکاگو ٹائمز نے ماہرین کے ساتھ مل کر ایک سائنسی تحقیق میں ثابت کر دیا ہے کہ ان سگنلز کے لگانے سے ایک ہی سمت اور لین میں جاتی گاڑیوں کے ٹکرانے کے حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کتنے فیصد گورے کسی اور کے بچے کو اپنا سمجھ کر پال رہے ہیں، سائنسدانوں نے مغربی معاشرے کا شرمناک ترین پہلو بے نقاب کردیا، بہت سے گوروں کو شک میں ڈال دیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکاگو کے چوراہوں پر سگنل لگانے سے ایک سائیڈ سے گاڑی ٹکرانے کے حادثات میں 47فیصد کمی واقع ہوئی ہے مگر اس قسم کے حادثات میں صرف15فیصد لوگ زخمی ہوتے ہیں۔ دوسری طرف سگنل لگانے سے آگے بریک لگانے والی گاڑی میں اس کے پیچھے آنے والی گاڑی کے ٹکرانے کے واقعات میں 22فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور حادثات کی اس قسم میں بہت زیادہ لوگ زخمی ہوتے ہیں۔ شکاگو ٹربیون نے اپنی اس تحقیق میں آدھ درجن سے زائد ٹریفک انجینئرز کے انٹرویوز کیے۔ ان تمام انجینئرز کا کہنا تھا کہ ” شکاگو میں سگنلز نصب کرنے سے قبل جتنے حادثات رپورٹ ہوتے تھے آج بھی لگ بھگ اتنے ہی ہو رہے ہیں۔ فرق صرف یہ پڑا ہے کہ ایک طرف سے گاڑیاں ٹکرانے کے حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پیچھے سے گاڑیاں ٹکرانے کے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -