امتحانی شیٹ میں کمی کا معاملہ،لاہور بورڈنے انکوائری شروع کر دی

  امتحانی شیٹ میں کمی کا معاملہ،لاہور بورڈنے انکوائری شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)نہم بورڈ اسلامیات لازمی 100 نمبر کے پیپر میں بچوں کو 32 کی بجائے 24 صفحات پر مشتمل شیٹ تقسیم کرنے کا معا ملہ، لاہور بورڈ نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری شروع کردی۔تفصیلا ت کے مطا بق امیدوار کم صفحات والی شیٹ ملنے کے باعث بمشکل سو نمبروں کا پیپر حل کرسکے، پیپر مکمل حل نہ ہونے کے باعث اسلامیات لازمی میں بچوں کے نمبرز کم لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔امیدواروں کا کہنا تھا کہ کم صفحات کی شیٹ ملنے کے باعث ہزاروں امیدواروں کا 100 نمبرز کا مکمل پیپر حل نہیں ہوسکا۔امیدواروں نے سپرنٹنڈنٹ کی نااہلی پر لاہور بورڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ امتحانی سنٹرز میں اسلامیات لازمی 50 اور 100 نمبر کی 2 کیٹگری کے پیپرز لیے گئے تھے۔50 نمبر والو ں کو 24 صفحات اور 100 نمبر والے امیدواروں کو 32 صفحات کی شیٹ تقسیم کی جانا تھی۔۔

 جبکہ اس حوالے سے لاہور بورڈ نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی انکوائری شروع کردی ہے۔