چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدانٹرنیشنل وومن آف کریج ایوارڈ پانے والی پہلی پاکستانی خاتون
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے پاکستان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کو ’’ انٹرنیشنل وومن آف کریج‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سارہ احمد کو یہ اعزاز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔ سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، انہیں یہ ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا کے خلاف بہادری سے جدوجہد کرنے اور بچوں کےلیے دی جانے والی خدمات کے صلے میں دیا گیا۔