جب کارگل جنگ میں ہمارے سپاہی مر رہے تھے، تب بھی ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے تھے تو اب ایسا کیوں ؟سابق بھارتی وزیر ششی تھرور

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کانگریس رہنما اور سابق وزیر ششی تھرور نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز میں ہینڈ شیک کو تنازع بنانے پر کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
ششی تھرور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 1999 میں کارگل جنگ ہورہی تھی سپاہی مر رہے تھے، تب بھی ہم نے انگلینڈ میں ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے تھے تو اب ایسا کیوں ہے؟اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں تو ہمیں کھیلنا ہی نہیں چاہیے تھا اور اگر ہم کھیل رہے ہیں تو ہمیں کھیل کے جذبے سے کھیلنا چاہیے، ان سے ہاتھ ملانا چاہیے۔کھیل کا جذبہ اس سے مختلف ہے جو ممالک کے درمیان ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 14 ستمبر کو گروپ میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے گرین شرٹس سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا جس کے بعد تنازع کھڑا ہوا تھا۔
یہی نہیں 21 ستمبر کو سپر فور مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان اور میچ کے بعد کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔
"If we are going to play them, we should play in the spirit of a game, & we should have shaken their hands," says Congress MP Shashi Tharoor on the Asia Cup handshake row. #Watch#ShashiTharoor #IndiaPakistan #Cricket #AsiaCup #Handshake #SportsmanshipControversy #Congress… pic.twitter.com/Hvnm79HY1p
— CNBC-TV18 (@CNBCTV18News) September 25, 2025